Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

فتنہ کی گرفتاری کے بعد پورے پاکستان میں کہیں بھی عوام باہر نہیں نکلی،مریم نواز

فتنہ کی گرفتاری کے بعد پورے پاکستان میں کہیں بھی عوام باہر نہیں نکلی،مریم نواز

فتنہ کی گرفتاری کے بعد پورے پاکستان میں کہیں بھی عوام باہر نہیں نکلی۔ صرف وہ تربیت یافتہ بلوائی باہر آئے ہیں جنہیں پچھلے کئی ماہ سے زمان پارک میں اس کی ٹریننگ دی جارہی تھی۔ آج سامنے آنے والی آڈیوز سے بھی یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ اس تخریب کاری کا منصوبہ عمران خان نے خود بنایا ہوا تھا

اور وہ تنصیبات مارک کی ہوئی تھیں جہاں اسکی گرفتاری کی صورت میں حملہ کیا جانا تھا۔ عوام نے بھی تحریکِ انصاف کے ان دہشتگردوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے اور کسی احتجاج کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے۔ یہ عمران خان کی تخریبی سیاست کے منہ پر بہت بڑا طمانچہ ہے۔ حکومت کو ان شرپسندوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتنی چاہیے۔

Exit mobile version