Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سانحہ 9 مئی: پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ ضمانت پر رہا

سانحہ 9 مئی: پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ ضمانت پر رہا

سانحہ 9 مئی: پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ ضمانت پر رہا

فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کی کارکن اور معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق خدیجہ شاہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں پولیس ریمانڈ پر تھیں۔کیس میں خدیجہ شاہ کو ثبوت نہ ہونےکی وجہ سے رہا کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق خدیجہ شاہ کو 12 دسمبر کو راہداری ریمانڈ پر لاہور سے کوئٹہ منتقل کردیا گیا تھا۔

خدیجہ شاہ کو 6روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنا تھا تاہم  پولیس نے ان کو عدالت میں پیش کرنے کے بجائے ضمانت پر رہا کر دیا۔

واضح رہے کہ پولیس نے جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں خدیجہ شاہ کو گرفتار کیا تھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=TbLuaQP8KBo
Exit mobile version