Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  نے انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے  پر  اور  بلےکا نشان نہ  دینے  پر  الیکشن کمیشن کے خلاف  پشاور  ہائی کورٹ  میں  توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست کل سماعت کے  لیے مقرر کی ہے، ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ سماعت کرےگا۔

پی ٹی آئی کا مؤقف ہےکہ الیکشن کمیشن نے عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری نہیں کیا، یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، چیف الیکشن کمشنر، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور اراکین کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو  بلے کا انتخابی نشان دینےکے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کی درخواست میں پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی انتخابات الیکشن ایکٹ کے مطابق نہیں کرائے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرےگا، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ کا حصہ ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=4vM7Rg-cHUk
Exit mobile version