Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

انٹرنیشل رائٹرز فورم پاکستان کے زیر اہتمام ادب سماج انسانیت پبلی کیشنز کی افتتاحی تقریب ہوئی

انٹرنیشل رائٹرز فورم پاکستان کے زیر اہتمام ادب سماج انسانیت پبلی کیشنز کی افتتاحی تقریب ہوئی

اسلام آباد(رپورٹ )انٹرنیشل رائٹرز فورم پاکستان کے زیر اہتمام 10 جنوری 2024 ء بروز بدھ کمیٹی چوک راولپنڈی میں ادب سماج انسانیت پبلی کیشنز کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں معروف شعرا، ادبا اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی رجحان ساز شاعرنسیم سحر،نویدملک،تسلیم اکرام،عادل زمان نے خصوصی طور پرشرکت کی۔افتتاح سے پہلے محمد جمیل جمیل نے تلاوت کی اور سب نے ادارے کی ترقی کے لیے دعا کی۔


نسیم سحر نے کہا کہ شہزاد افق محنتی اور مخلص نوجوان ہے۔ اس اشاعتی ادارے کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے۔
نوید ملک نے کہا کہ ادب کی ترویج وترقی کے لییایسے ادارے کی بھی ضرورت ہے جو اخلاص کے ساتھ شعراء اور ادباء کی ہر ممکن معاونت کرے۔ASI پبلی کیشنز اس کی عمدہ مثال ہے۔
عادل زمان خان نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ شہزاد افق جیسا نوجوان کامیابی کی طرف سفر کرے گا۔
معروف شاعرہ ادیبہ اور مصنفہ مائرہ ملک نے کہا ادب سماج انسانیت پبلی کیشنز نے ہمیشہ ادباء کی معاونت کی ہے۔اس تقریب میں محمد زبیر,ملک عمر فاروق،احتشام الحق اعوان،شجاع خان شانی،میاں جاوید ودیگر نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے بعد شرکاء کے لیے پر تکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔آخر میں چیئرمین وبانی انٹرنیشنل رائٹرز فورم پاکستان شہزادافق نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہت کم عرصے میں دوستوں کی معاونت سے اس اشاعتی ادارے نے بہت ترقی کی ہے۔ میری کوشش ہوگی کہ تمام زبانوں کے ادب کے ساتھ ادیبوں کو بھی نمایاں مقام دلوا سکوں یہ ادارہ میرا نہیں بلکہ تمام ادیبوں کا ہے۔

Exit mobile version