44

بلا نہیں رہا، اب صرف تیر اور شیر کا مقابلہ ہوگا، بلاول بھٹو

بلا نہیں رہا، اب صرف تیر اور شیر کا مقابلہ ہوگا، بلاول بھٹو

بلا نہیں رہا، اب صرف تیر اور شیر کا مقابلہ ہوگا، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بلا نہیں رہا ،اب صرف دو جماعتیں میدان میں ہیں ، اب مقابلہ تیر اور شیر کا ہوگا  اور ہم تیر سے شیر کا شکار کریں گے۔

ڈیرہ مراد جمالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں کھڑے ہو کر اسلام آباد کوپیغام دینا چاہتا ہوں، اب بھی کوشش کی جا رہی ہے کہ ایک شخص کو پاکستان پر چوتھی بار مسلط کیا جائے،کیا عوام اسے ووٹ دیں گے جس نے 3 بار وزیر اعظم رہ کر کوئی کام نہیں کیا؟

بلاول بھٹو نے کہا کہ 8 فروری کو اپنا حق چھینیں گے، اپنی حکومت بنائیں گے، پاکستانی عوام کسی کے غلام نہیں، خارجہ سطح پر پاکستان کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، پاکستان میں معاشی بحران کے ساتھ دہشت گرد بھی سر اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے جلسے کے شرکاء سے سوال کیا کہ کیا آپ ن لیگ کے وزیرخزانہ کےکردار سے مطمئن ہیں؟ کیا آپ اس شخص کو دوبارہ وزیرخزانہ دیکھنا چاہتے ہیں؟ پاکستان کوایسی جماعت چاہیے جو تین نسلوں سے غربت کا مقابلہ کر رہی ہے اور وہ پیپلزپارٹی ہے۔

بلاول نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگریہ پھر وزیراعظم بن گئے تو اگلے پانچ سال میں بلوچستان میں ترقی نہیں ہوگی،  ہم نے اس جماعت کو 18 مہینے موقع دیا کہ ملکی خزانہ سنبھالے، مہنگائی کا مقابلہ کریں، ن لیگ حکومت میں آتی ہے توغریب عوام تکلیف میں آجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام مجھے وزیراعظم بنائیں، دس نکات پر عمل کر کے بے روزگار،غربت کا مقابلہ کروں گا، بے نطیر انکم سپورٹ پروگرام میں نہ صرف اضافہ کروں گا بلکہ بلا سود قرضہ بھی دوں گا، ہم کسان کارڈ کے ذریعے زرعی انقلاب لے کر آئیں گے، اب آپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ آپ کو وہی پرانے سیاستدان چاہیے یا نئے لوگ چاہیے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ کس قسم کا شیر ہےکہ وہ گھرمیں چھپے رہے، یہ بزدلوں کا کردار ہوتا ہے، میں سمجھتا ہوں طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں، بلا نہیں رہا اب شیر اور تیر کا مقابلہ ہوگا، شیر کے مقابلے کے لیے تیر کا استعمال کیا جاتا ہے، تمام سیاسی کارکنوں کو یہ پیغام دے رہا ہوں آئیں تیر کا ساتھ دیں۔

https://youtu.be/oh4nkHIe95I

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں