Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سپریم کورٹ کے ججز کیخلاف سوشل میڈیا مہم کی روک تھام کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

سپریم کورٹ کے ججز کیخلاف سوشل میڈیا مہم کی روک تھام کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

سپریم کورٹ کے ججز کیخلاف سوشل میڈیا مہم کی روک تھام کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کے ججز کیخلاف سوشل میڈیا پر گمراہ کن مہم کی روک تھام کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی۔

وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ جے آئی ٹی کےکنوینر ہوں گے، اس کے علاوہ آئی بی ، آئی ایس آئی کے نمائندے اور ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس جے آئی ٹی میں شامل ہوں گے جبکہ پی ٹی اے کا نمائندہ بھی شامل ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی میں شامل آئی بی اور آئی ایس آئی کا نمائندہ گریڈ 20 کا افسر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی ملزمان کی شناخت کرکے قانون کے کٹہرے میں لائے گی اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سفارشات دے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف مذموم مہم چلانے والوں کا پتہ لگائے گی اور مذموم مہم چلانے والوں کو عدالت میں پیش کرکے چالان پیش کرے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی 15 دن میں ابتدائی رپورٹ وزارت داخلہ کو دے گی۔

خیال رہے کہ ملک کی وکلا تنظیموں نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کے نمائندگان نے پریس کانفرنس میں پی ٹی اے اور ایف آئی اے سے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=-gav3xmOV7I
Exit mobile version