80

ووٹنگ کا وقت بڑھانے کی تجویز زیر غور نہیں: الیکشن کمیشن

ووٹنگ کا وقت بڑھانے کی تجویز زیر غور نہیں: الیکشن کمیشن

ووٹنگ کا وقت بڑھانے کی تجویز زیر غور نہیں: الیکشن کمیشن

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے  پولنگ کا وقت نہ بڑھانے کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا  ہے کہ  ووٹنگ کا وقت بڑھانے کی تجویز زیر غور نہیں، ووٹنگ کا وقت شام 5 بجےتک برقرار رہے گا۔

حکام الیکشن کمیشن کے مطابق غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج شام 6 بجے کے بعد نشر ہوسکیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر پولنگ سکندر سلطان راجہ  کا کہنا ہے کہ اسٹیشن اور دیگر تفصیلا 8300 کے ذریعے فراہم کردی تھی،انتخابی عمل پرامن طریقے سے جاری ہے،چھوٹے چھوٹے مسائل آتے رہتے ہیں،ہماری ٹیم نے تمام مسائل کو حل کیاہے ۔

  واضح رہے کہ پولنگ کا وقت ختم ہونے میں تقریباً ایک گھنٹہ باقی ہے الیکشن کمیشن کا وقت نہ بڑھانے کا عندیہ دے دیا ہے ۔

پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل ہی مختلف شہروں میں مختلف شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کردی گئی تھی۔

الیکشن کے دوران متعدد پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ دیر سے شروع ہونے کی شکایات موصول ہورہی ہیں، مزید برآں  متعدد پولنگ اسٹیشنوں پر لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے پولنگ روک دی گئی ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=STUoeQ-7i-o&t=12s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں