Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

جماعت اسلامی کا انکار، پی ٹی آئی کا پختونخوا میں فضل الرحمان کیساتھ حکومت بنانے پر غور

جماعت اسلامی کا انکار، پی ٹی آئی کا پختونخوا میں فضل الرحمان کیساتھ حکومت بنانے پر غور

جماعت اسلامی کا انکار، پی ٹی آئی کا پختونخوا میں فضل الرحمان کیساتھ حکومت بنانے پر غور

پاکستان تحریک انصاف نے جماعت اسلامی کے انکار کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومت سازی کے لیے مولانا فضل الرحمان سے مدد لینے پر غور شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی خیبرپختونخوا اسمبلی میں نشستیں موجود ہیں جس کے بعد پی ٹی آئی کا جے یو آئی کے ساتھ کےپی میں مخلوط حکومت بنانے کا امکان ہے۔

ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ مولانا اور ہم الیکشن سے متعلق تحفظات پر ایک صفحے پر ہیں، کل پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام بھی مولانا فضل الرحمان کو پہنچایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی اور پی ٹی آئی نے وزیراعظم کے امیدوار عمر ایوب کیلئے جے یو آئی ف سے ووٹ مانگا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ پریس کانفرنس میں مولانا کا نام لیکر کہا جائے کہ ہم ان سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

گزشتہ روز میڈیا پر یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کے لیے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے ساتھ رابطوں کی ہدایت کر دی ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے علی امین گنڈا پور کو نامزد کیا ہے جبکہ اسپیکر کے پی اسمبلی کے لیے اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو نامزد کیا گیا ہے۔

https://youtu.be/4VSDOPMl430
Exit mobile version