Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ملک کے وسیع تر مفاد میں قومی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے۔ سجادہ نشین بری امام سرکار

ملک کے وسیع تر مفاد میں قومی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے۔ سجادہ نشین بری امام سرکار

ملک کے وسیع تر مفاد میں قومی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے۔ سجادہ نشین بری امام سرکار

اسلام آباد(پ ر) پیر ہاؤس بری امام سرکار سے جاری کردہ اپنے ایکُ بیان میں سجادہ نشین دربار بری امام سرکار مرکزی صدر قومی امن کمیٹی براے بین المزاھب و بین المسالک ہم آہنگی پاکستان پیر سید محمد علی گیلانی کا کہنا تھا اس وقت ملک خداداد ایک نازک صورتحال سے گذر رہا ہے لہذا تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنی ذاتی اناء کو بالائےطاق رکھ کر ریاست کے بارے میں سوچنا ہو گا۔ اپنے اداروں کو مظبوط کرنا ہو گا۔ ایک ایسی حکومت کی تشکیل کرنی ہو گی جو بجائے کسی پارٹی کے مفادات کے، قومی مفادات ، عوام الناس اور اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے ملک بارے سوچے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا درد یہ ہے

کہ کہیں قومی اداروں اور عوام کے درمیان فاصلے بڑھ نہ جائیں۔ اس موقع پر پیر صاحب نے ریاست کو گھر کے سربراہ کا کردار ادا کرنے اور عوام کو کسی بھی ملک دشمن سے خبردار رہنے کی تجویز دی۔ پیر صاحب کا کہنا تھا کہ ہم نے پیر ہاؤس بری امام سرکار کے پلیٹ فارم سے ہمیشہ دینی و ملی اتحاد و یگانگت کا درس دیا ہے اور انشاءاللہ عوام و ریاست میں فاصلے کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ آخر میں پیر صاحب نے ریاستی اداروں کی توجہ اس امر کی طرف دلاتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلا جائے تا کہ ریاست کو مظبوط کیا جا سکے

Exit mobile version