Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام شہریوں کو رعایتی نرخوں پر اشیاء کی فروخت روک دی گئی

یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام شہریوں کو رعایتی نرخوں پر اشیاء کی فروخت روک دی گئی

یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام شہریوں کو رعایتی نرخوں پر اشیاء کی فروخت روک دی گئی

یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام شہریوں کو رعایتی نرخوں پر اشیاء کی فروخت روک دی گئی ۔

لاہور کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام شہریوں کو سبسڈائز اشیاء نہیں مل رہیں،صرف بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام اور احساس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ افراد ہی سبسڈائزڈ اشیاء لے سکتے ہیں،جس کی وجہ سےعام صارفین پریشان ہیں۔

یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کا کہنا ہےکہ عام شہری پوری قیمت پر اشیاء خرید سکتے ہیں جبکہ رجسٹرد افراد ہی رعایتی نرخوں پر اشیاء کی خریداری کر سکتے ہیں۔

رجسٹرڈ افراد کو سبسڈائزڈ آٹا 648 روپے فی 10 کلوکا تھیلا ، چینی 109روپے، گھی 335 روپے، دال چنا 240،سفید چنے 355،کالے چنے 255،بیسن 240، دال مونگ 297 اور دال ماش 520 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پرآنے والےعام صارفین خالی ہاتھ واپس جانے لگے، ان کا کہنا ہے کہ حکومت سفید پوش اور متوسط طبقہ کا بھی سوچے، پہلے تو ہر کسی کو سبسڈائزڈ اشیاء مل جاتی تھیں۔

یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کا کہنا ہےکہ بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام اور احساس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ افراد 5/5کلو تک چینی اور گھی خرید سکتےہیں جبکہ ایک ماہ کے دوران انہیں 10 دس کلو والاآٹے کا تھیلا 2 بار مل سکتا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=3zkqemoZsKM
Exit mobile version