Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وزیراعظم شہباز شریف ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے کل تہران جائیں گے

وزیراعظم شہباز شریف ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے کل تہران جائیں گے

وزیراعظم شہباز شریف ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے کل تہران جائیں گے

وزیراعظم شہباز شریف ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل ایران کے ایک روزہ  دورے  پر تہران جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق تہران میں قومی سطح پر نماز جنازہ  ایران کے سپریم لیڈر  سید علی خامنہ ای  پڑھائیں گے، تہران میں شہدا کی نماز جنازہ صبح 10 بجے ادا کی جائے گی۔

آج ایرانی شہر قم میں بھی ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی مشہد  میں عوامی نماز جنازہ پرسوں ادا کی جائے گی، جمعرات کو مشہد میں شہدا کی نماز جنازہ صبح  10 بجے ادا کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مشہد میں جاں بحق ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی نماز  جنازہ  و تدفین امام علی رضا کے روضے کے احاطے میں ہوگی۔

https://www.youtube.com/watch?v=jSV4_CiKq8s
Exit mobile version