116

جیل میں عمران خان کو ملنے والی سہولتوں پر دیگر قیدیوں کے اعتراضات آرہے ہیں: عظمیٰ بخاری

جیل میں عمران خان کو ملنے والی سہولتوں پر دیگر قیدیوں کے اعتراضات آرہے ہیں: عظمیٰ بخاری

جیل میں عمران خان کو ملنے والی سہولتوں پر دیگر قیدیوں کے اعتراضات آرہے ہیں: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان کو ملنے والی سہولتوں پر دیگر قیدیوں کے بھی اعتراضات آرہے ہیں۔

بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عدالتیں سنگین ترین مقدمات میں قید مجرم سے روزانہ ملاقاتوں کی اجازت دے رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ملنے والی سہولتوں پر دیگر قیدیوں کے بھی اعتراضات آرہے ہیں۔  

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا نواز شریف اڈیالہ اور کوٹ لکھپت جیلوں میں رہے، ہفتے میں صرف ایک دن ملاقات کی اجازت ہوتی تھی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی قوم کی نہیں، بلکہ اپنی چوریاں چھپانے کی جنگ لڑ رہے ہیں، وہ قیمتی تحائف چوری، گھڑی چوری، عدت میں نکاح، سائفر لہرانے اور  190 ملین پاؤنڈ کیس میں جیل کاٹ رہے ہیں۔ 

عظمیٰ بخاری نے کہا قوم نے توشہ خانہ کے چوروں اور 9 مئی کے فسادیوں کو ریجیکٹ کر دیا ہے،جیل کی تنہائی نے بانی پی ٹی آئی کو ذہنی طور پر مفلوج اور  بدحواس کر دیا ہے، انہیں اور ان کے کارندوں کو  مزید پروپیگنڈا  پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

https://www.youtube.com/watch?v=cr9iGGmqfTQ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں