112

نیب کا ریمانڈ 14 سے بڑھ کر 40 دن ہوگیا، قائم مقام صدر نے ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا

نیب کا ریمانڈ 14 سے بڑھ کر 40 دن ہوگیا، قائم مقام صدر نے ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا

نیب کا ریمانڈ 14 سے بڑھ کر 40 دن ہوگیا، قائم مقام صدر نے ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا

اسلام آباد: قائم مقام صدر  یوسف رضا گیلانی نے 2 آرڈیننس جاری  کردیے ہیں۔

قائم مقام صدر نے قومی احتساب بیورو (نیب)  ترمیمی آرڈیننس جاری کیا ہے۔

نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت نیب کا ریمانڈ14 دن سے بڑھا کر 40 دن کردیا گیا ہے۔

نیب ترمیمی آرڈیننس کے مطابق بدنیتی پر مبنی کیس بنانے پر نیب افسر کی سزا 5 سال سےکم کرکے 2 سال کردی گئی ہے۔

قائم مقام صدر  نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس  بھی جاری کیا ہے۔

الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے مطابق  الیکشن ٹربیونل میں حاضر سروس جج کے علاوہ  ریٹائرڈ جج بھی ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں