112

پاکستان آج یومِ یکجہتی کشمیر منا رہا ہے

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی دہشت گردی سے نہتے نوجوانوں کی شہادت پر پاکستان میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جائے گا


وزیر خارجہ خواجہ آصف نے آج کے دن یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کیا تھا۔ صدر آزاد کشمیر اور کچھ شخصیات جو فارن کیپٹلز میں مسئلہ کشمیر کو ایڈوکیٹ کرسکیں انہیں بھیجا جائے گا۔

ملک کے مختلف حصوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ تقاریب اور واک کا اہتمام بھی ہوگا۔ پاکستان بار کے مطابق وکلاء سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں میں پیش ہوں گے۔ بار رومز میں احتجاجی اجلاس ہونگے۔

سرکاری ملازمین بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کام کریں گے۔ کشمیریوں سے بھر پور اظہار یکجہتی ہوگا۔

جے یو آئی (ف) جموں و کشمیر موومنٹ، سنی رابطہ کونسل اور پمز کے ملازمین اسلام آباد میں لال مسجد سے ڈپلومیٹک انکلیو تک ریلی نکالیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں