82

اسلام آباد میں پرامن دھرنا ہوگا، شرکاء ریلیف لیے بغیر واپس نہیں آئیں گے: حافظ نعیم

اسلام آباد میں پرامن دھرنا ہوگا، شرکاء ریلیف لیے بغیر واپس نہیں آئیں گے: حافظ نعیم

اسلام آباد میں پرامن دھرنا ہوگا، شرکاء ریلیف لیے بغیر واپس نہیں آئیں گے: حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ کل اسلام آباد میں پر امن دھرنا ہوگا، دھرنے کے شرکاء ریلیف لیے بغیر واپس نہیں آئیں گے۔

گوجرانوالہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ حکومت جب عوام کو بنیادی سہولت فراہم نہیں کر سکتی تو ٹیکس کیوں لگا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے گھر کی چیزیں بیچ کر بل ادا کر رہے ہیں، عوام آئی پی پیز سے چھٹکارا چاہتے ہیں، جو لوگوں کا خون چوس رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت دھرنے میں رکاوٹ نہ ڈالے، جماعت اسلامی ایک پر امن جماعت ہے، اسلام آباد میں ہمارا پرامن دھرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں بے تحاشا ٹیکسز کیخلاف 26 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہوا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=JmoL7mHb2G4&t=2s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں