Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

فوٹو: فائل

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔

حکومت نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 86 پیسے جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 17 پیسے کمی کردی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 32 پیسے کی کمی جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 72 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 269 روپے 43 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272 روپے 77  پیسے مقرر کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 160 روپے 53 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 177 روپے 39 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا  باضابطہ نوٹیفکیشن  جاری  کر دیا ہے۔

Exit mobile version