Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اسپیکر قومی اسمبلی نے خاتون کے لباس سے متعلق بیان کا نوٹس لے لیا، کمیٹی قائم

اسپیکر قومی اسمبلی نے خاتون کے لباس سے متعلق بیان کا نوٹس لے لیا، کمیٹی قائم

اسپیکر قومی اسمبلی نے خاتون کے لباس سے متعلق بیان کا نوٹس لے لیا، کمیٹی قائم

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کی جانب سے خاتون اکے لباس سے متعلق بیان کا نوٹس لےلیا۔

اعلامیے کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی نے خاتون کے لباس پراعتراض کرنے پربرہمی کا اظہار کیا اور اپوزیشن رکن اسمبلی اقبال افریدی کے بیان کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر ایازصادق نےحقائق جاننے کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کی جس کے سربراہ وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ہوں گے۔

کمیٹی میں نوید قمر، امین الحق، ملک محمد عامر ڈوگر اور مولانا عبدالغفور حیدری شامل ہوں گے جبکہ کمیٹی پارلیمانی پارٹیوں کی 5 خواتین ارکان کو شامل کرنے کی مجاز ہوگی۔

اعلامیے میں بتایاگیا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی 15 دن میں اسپیکر کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اقبال آفریدی نے خاتون کے لباس پر اعتراض اٹھایا تھا۔

اقبال آفریدی نے کہا کہ ’چیئرمین صاحب! خاتون کا لباس ٹھیک نہیں ہے، قومی اسمبلی کمیٹی میں آنے کیلئے لباس کا کوئی ایس او پی ہونا چاہیے‘۔

https://youtu.be/7w_xcFcKWKI
Exit mobile version