115

الیکشن کمیشن نے چترال کے 2 حلقے بنانے پر اعتراضات مسترد کر دیئے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چترال کے 2 حلقے بنانے سے متعلق اعتراضات مسترد کر دیے جبکہ لوئر دیر کا ایک اعتراض درست قرار دے دیا گیا۔

عام انتخابات 2018 کے لئے مجوزہ حلقہ بندیوں پر دائر اعتراضات پر سماعت کے بعد الیکشن کمیشن نے 9 میں سے 5 اضلاع پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ الیکشن کمیشن نے صوابی، مردان، نوشہرہ، سوات، چترال، لوئر دیر، اپردیر، بونیر اور شانگلہ پر دائر 69 اعتراضات کا جائزہ لیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے چترال کے 2 حلقے بنانے کے اعتراضات مسترد کر دیے جبکہ لوئر دیر کا ایک اعتراض درست قرار دیا۔ اوچھ کو پی کے 14 سے نکال کر پی کے 15 جبکہ اوٹی گرام کو پی کے 15 سے نکال کر پی کے 14 میں شامل کر لیا گیا۔ اپردیر اور شانگلہ کے اعتراضات مسترد کر دیے گئے۔

صوابی، مردان، نوشہرہ اور سوات پر محفوظ فیصلہ پیر کو سنائے جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے چاروں شہروں کی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کا گذشتہ روز جائزہ لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں