99

انٹرنیٹ کی اسپیڈ کم ہونےکی چار وجوہات ہیں، زیر سمندر کیبل کٹ جانے سے انٹرنیٹ کی اسپیڈ متاثر ہوئی،پی ٹی اے

انٹرنیٹ کی اسپیڈ کم ہونےکی چار وجوہات ہیں، زیر سمندر کیبل کٹ جانے سے انٹرنیٹ کی اسپیڈ متاثر ہوئی،پی ٹی اے

پی ٹی اے نے لاہور ہائیکورٹ کو انٹرنیٹ کی اسپیڈکم ہونےکی 4 وجوہات بتادیں

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)  نے لاہور  ہائی کورٹ کو  ملک میں انٹرنیٹ کی اسپیڈکم ہونےکی چار  وجوہات  بتادیں۔

لاہور ہائی کورٹ  میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، اس دوران پی ٹی اے نے جواب عدالت میں جمع کروادیا۔

پی ٹی اے کے وکیل کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی اسپیڈ کم ہونےکی چار وجوہات ہیں، زیر سمندر کیبل کٹ  جانے سے انٹرنیٹ کی  اسپیڈ متاثر ہوئی، ایک انٹرنیٹ کمپنی کی غلط تربیت کے سبب 31 جولائی کی دوپہر اسپیڈکم ہوئی، متعلقہ انٹرنیٹ کمپنی کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا اور ملازمین معطل کیے۔

پی ٹی اے کے وکیل نے بتایا کہ 15 اگست کو انڈین نیشنل ڈے  پر سائبر اٹیک ہوا جس سے انٹرنیٹ سلو ہوا۔

 اس کے علاوہ پی ٹی اے کے وکیل نے چوتھی وجہ بتاتے ہوئےکہا کہ  وی پی این کے بےتحاشہ استعمال کے سبب  بھی انٹرنیٹ کی اسپیڈ متاثر ہوئی ہے۔

لاہور  ہائی کورٹ نے درخواست گزار کو درخواست میں ترمیم کرکے دائرکرنےکی ہدایت کردی۔

آج کی سماعت میں پی ٹی اے، وفاقی حکومت  اور  وزیراطلاعات کی جانب  سے جواب  جمع کرایا گیا۔

لاہور  ہائی کورٹ نے  وفاقی حکومت کے وکیل کو  آئندہ سماعت پر شق وار  جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

https://youtu.be/hpke-YWsh7M

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں