54

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی، ایف سی طلب کرلی گئی

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی، ایف سی طلب کرلی گئی

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی، ایف سی طلب کرلی گئی

اسلام آباد جلسے میں آنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں کا پولیس سے تصادم ہوا ہے۔

26 نمبر  چونگی پر جلسے میں آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے  جاری کردہ روٹ کی خلاف ورزی کی گئی۔ پولیس کے روکنے پر جلسے کے شرکاء نے پتھراؤ کیا۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس موبائل اور پولیس وین پر بھی حملہ کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ  سے متعدد پولیس اہلکار  زخمی ہوگئے، پولیس کی جانب سے بھی جوابی شیلنگ کی گئی۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہےکہ روٹ کی خلاف ورزی کرکے  آنے والے شرکاء   نے  پولیس اہلکاروں پر شدید  پتھراؤ کیا، پتھراؤ  سے ایس ایس پی سیف سٹی اور متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

حالات پر قابو پانے کے لیے اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری طلب کی گئی جس کے بعد حالات پر قدرے قابو پالیا گیا۔ 26 نمبر چونگی پر انتطامیہ نے ایف سی اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی ہے۔

پی ٹی آئی جلسے کے شرکاء کی جانب سے اسلام آباد پولیس پر بلا اشتعال پتھراؤ پر  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےآئی جی اسلام آباد پولیس سےرپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی ایس ایس پی شعیب خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہےکہ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجےکی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

تحریک انصاف کو جلسےکیلئے دیا گیا وقت 7 بجے ختم ہوا

خیال رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے آج پی ٹی آئی کو جلسے کی مشروط اجازت دی گئی تھی جس کے تحت جلسہ7 بجے تک ختم کرنا تھا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق جلسہ منتطمین نے این او سی کے قواعد و ضوابط کےخلاف ورزی کی ہے، پولیس کو کارروائی کے احکامات جاری کردیے ہیں  اور جلسہ منتظمین کو بھی کارروائی سےمتعلق آگاہ کردیا ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے جلسہ گاہ فوری خالی کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے صدر  پی ٹی آئی اسلام آباد عامر مغل کو اس حوالے سے لیٹر جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس ایچ او سنگجانی نے 2 بار جا کر جلسہ منتظمین کو جلسےکا وقت ختم ہونےکا بتایا۔

https://www.youtube.com/watch?v=40oNAZ24X5Q

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں