113

امریکی سفارتکار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے والد کی درخواست پر کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

امریکی سفارت خانے کے ڈیفنس اینڈ ایئر اتاشی کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں ہوئی۔

جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ عدالت کو ای سی ایل میں نام ڈالنے سے متعلق قانونی نقطہ بتائیں۔

درخواست گزار کی جانب سے پیش کئے گئے مؤقف کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکی سفارت کار کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے ڈیفنس اینڈ ایئر اتاشی کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے نوجوان عتیق کے والد نے گزشتہ روز کرنل جوزف کو گرفتار کر کے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دائر کی تھی۔

امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے والے حادثے کی ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ امریکی سفارت خانے نے حادثے کے معاملے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

خیال رہے کہ ہفتے کو امریکی سفارت خانے کے ڈیفنس اینڈ ایئر اتاشی کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں