Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اسلام آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 2 خودکش جیکٹس سمیت بھاری اسلحہ برآمد

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا اور تھانہ گولڑہ کی حدود سے 2 خودکش جیکٹس سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرکے تحویل میں لے لیا گیا۔

نمائندہ جیو نیوز کے مطابق پولیس کو تھانہ گولڑہ کی حدود میں جی ٹی روڈ سے 200 کلومیٹر فاصلے پر نالے کے پاس بارود مواد کی موجودگی کی اطلاع ملی۔

پولیس ٹیمیں فوراً جائے وقوع پر پہنچیں اور 2 خودکش جیکٹس، 5 گرنیڈ،2 پستولیں، 106راؤنڈ، 2 بال بیرنگ اور متعدد فیوز بھی برآمد کرلیے گئے۔

بعدازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دونوں خودکش جیکٹس کو ناکارہ بنادیا۔

پولیس کے مطابق ایک خودکش جیکٹ کا وزن 6 سے 8 کلوگرام ہے۔

دوسری جانب پولیس نے علاقے میں سرچ پریشن کا بھی آغاز کردیا۔

Exit mobile version