نیشنل پریس کلب اسلام آبادتین مئی عالمی یوم آزادی کی مناسبت سے این پی سی اسلام آبادمیں گول میز کانفرنس
اسلام آباد(رپورٹ فائزہ شاہ چیف رپورٹر نیوزواچ)نیشنل پریس کلب اسلام آباد، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور راولپنڈی اسلام آبادیونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام 3مئی عالمی یوم آزادی کی مناسبت سے این پی سی اسلام آبادمیں گول میز کانفرنس بعنوان صحافیوں کو درپیش جانی و معاشی خطرات اور سیاسی جماعتوں ک منشور“ منعقد کیا گیا تھا۔ گو ل میز کانفر نس میں صحافیوں نے سیاسی جماعتوں کے منشورمیں آزادی صحافت اور صحافیوں کی تحفظ کے حوالے سے تجاویز اور سفارشات پیش گئے
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے نیشنل پریس کلب کے یادگار شہد ا پرحاضری دی اور پھول بھی چڑھاد یئے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پی ایف یو جے کا آزادی صحافت کے لئے کردار تاریخ ساز ہے پارلیمنٹ میں الیکٹرانک میڈیا کے حوالے سے آنے والے بل کی بھر پور حمایت کریں گے-ان کا کہنا تھاکہ میڈیاکی آزادی کو ہمیشہ ڈکٹیٹروں اور نیم ڈکٹیٹروں نے دبانے کی کوشش کی ہے میڈیا میں کام کرنے والے صحافیوں کو برقت معاوضہ ملنا چاہئے، ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن وقت پر ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں-عمران خان کو خواب میں وزارت عظمیٰ کی کرسی نظر آتی ہے، نوازشریف جیل میں ہو یا باہر اس سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔جمعرات کے رو ز نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں عالمی یوم آزادی صحافت کے حوالے سے منعقدہ سیمینارمیں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ، نیشنل پریس کلب کے صدر طارق محمود چوہدری
، سیکرٹری این پی سی شکیل انجم،آر آئی یو جے صدر مبارک زیب، اے آر وائی کے اینکر پر سن ارشد شریف،عامر وسیم ڈیلی ڈان بیورچیف، زمیر حیدر،شہزادہ،شفیع الدین، سیکرٹری آرآئی یو جے علی رضا علوی،آر آئی یو جے کے فنا نس سیکرٹر ی اصغر چوہدری سمیت دیگر صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کیں
پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہاکہ 16 سال کی طویل جدوجہد اٹھویں ویج بورڈ کی منظوری کے بعد ویج بورڈ کا پہلا اجلاس آج ہوا۔ان کا کہناتھا کہ اٹھویں ویج بورڈکی منظور ی پوری صحافتی کمیونٹی کے لئے خوش آئندبات ہیں-اقوام متحدہ کے رپورٹ کے مطابق پاکستان کا شمار ان 10ممالک میں ہوتا ہے جہاں پر صحافیوں کی جان اور معاشی صورتحال بدحالی کا شکار ہے
آر آئی یو جے صدر مبارک زیب نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سند ھ میں سب سے زیادہ صحافیوں کو قتل کردیا گیا۔دوسرے نمبر بلوچستا ن تیسرے نمبر پر خیبر پختونخوااور آخری نمبر پرپنجاب آتا ہے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی دارلحکومت جیسے پر امن شہر میں بھی صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔مبار ک زیب نے سیاسی جماعتوں کی منشورمیں پریڈم آ ف پریس کے حوالے سے شرکاء صحافیوں کے تجاویز لئےارشد شریف نے کہا کہ پی ایف یو جے اور آر آئی یو جے کا کردار بہت اہم ہے صحافتی تنظیموں کو آفس میں تفروقوں کے بجائے اتحاد کا مظاہر ہ کرنا چاہئے۔ان کاکہنا تھاکہ پریس فریڈم کی خلاف ورزیوں کے خلاف اور پریس پریڈیم میں ڈالنے والوں کے خلاف رپورٹس شائع کرنے چاہئے