سیالکوٹ میں احمدیوں کی عبادت گاہ مسمار، تحریک انصاف کی شدید مذمت
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سیالکوٹ میں مذہبی اقلیت احمدیوں کی عبادت گاہ کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے اور تمام مذہبی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرے۔
PTI strongly condemns the targetting of Ahmedis in Sialkot. We demand the Punjab Govt to take severe action against whoever involved in this heinous crime and protect the rights of all religious minorities. #PTI
— PTI (@PTIofficial) May 25, 2018
واضح رہے کہ جمعرات (24 مئی) کو سیالکوٹ میں مقامی مشتعل ہجوم نے احمدیوں کی ایک تاریخی عبادت گاہ ‘بیت المبارک’ کو منہدم کر دیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق عبادت گاہ کو صبح سحری کے وقت منہدم کیا گیا، اُس وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔
اس حملے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئیں، جن میں ایک مشتعل ہجوم کو عبادت گاہ کا مینار اور گنبد مسمار کرتا دیکھا جاسکتا ہے۔
https://www.facebook.com/126333211392076/videos/172379010120829/
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ عبادت گاہ پر حملہ کرنے والے ہجوم کا لیڈر حامد رضا، جماعتِ اہلسنت اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کر رہا ہے کہ انہوں نے اس عبادت گاہ کو منہدم کرنے میں مدد فراہم کی۔
https://www.facebook.com/sharmeen.bukhari.146/videos/154329775422129/
اس واقعے کی سیاستدانوں اور دیگر افراد کی جانب سے بھی مذمت کی گئی، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے احمدیوں کی عبادت گاہ مسمار کیے جانے کو ‘ناقابل قبول’ قرار دیا۔
Attack on Ahmedi place of worship outrageous & unacceptable. PPP @Anny_Marri raised issue in senate & referred to HR committee. Perpetrators must be brought to justice.If a nations greatness is judged on how it treats its weakest members,continuation of such acts embarrass us all
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 25, 2018