ایون فیلڈ ریفرنس، کیپٹن (ر) صفدر نے 80 سوالات کے جواب دے دیئے 100

ایون فیلڈ ریفرنس، کیپٹن (ر) صفدر نے 80 سوالات کے جواب دے دیئے

ایون فیلڈ ریفرنس، کیپٹن (ر) صفدر نے 80 سوالات کے جواب دے دیئے

اسلام آباد: شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں نواز شریف اور مریم نواز کے بعد کیپٹن (ر) محمد صفدر نے آج عدالت کے روبرو اپنا بیان قلمبند کرایا۔

اسلام آباد کے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت کی۔ اس موقع پر نامزد تینوں ملزمان نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

ریفرنس کی سماعت کے دوران نواز شریف اور مریم نواز نے عدالت کی جانب سے پوچھے گئے 128 سوالات کے جواب تحریری شکل میں پڑھ کر سنائے۔

آج کیس سماعت شروع ہوئی تو کیپٹن (ر) محمد صفدر نے بھی تحریری شکل میں لکھا گیا بیان پڑھنا شروع کیا جس پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب کی مداخلت کی اور کہا کہ آپ ایک ہی سانچے میں لکھے تحریری جوابات لے آئے ہیں۔ اگر ان سے سوالات پوچھے جائیں تو شاید جواب مختلف ہوں۔

نامزد ملزم کیپٹن (ر) صفدر نے پراسیکیوٹر نیب کے اعتراض کے باوجود اپنا بیان جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس کیس کے ٹرائل کے لیے جے آئی ٹی کی خود ساختہ رپورٹ غیر متعلقہ ہے۔

آج کی سماعت کے دوران کیپٹن (ر) محمد صفدر نے عدالت کی جانب سے پوچھے گئے 128 سوالات میں سے 80 کے جواب دے دیے۔

عدالت نے سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی اور کیپٹن (ر) محمد صفدر مزید سوالات کے جواب کل ہونے والی سماعت کے دوران دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں