ہیلی کاپٹر کیس: عمران خان آج نیب پشاور کے سامنے پیش ہوں گے 95

ہیلی کاپٹر کیس: عمران خان آج نیب پشاور کے سامنے پیش ہوں گے

ہیلی کاپٹر کیس: عمران خان آج نیب پشاور کے سامنے پیش ہوں گے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان آج ہیلی کاپٹر کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے پشاور آفس میں پیش ہوں گے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزارت عظمیٰ کے لیے پارٹی کے نامزد امیدوار عمران خان آج پشاور میں نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ نیب خیبر پختونخوا نے 3 اگست کو عمران خان کو صوبائی حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے الزام میں آج طلب کیا تھا

اس کیس کے سلسلے میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور ایوی ایشن حکام سے بیانات پہلے ہی قلمبند کیے جاچکے ہیں۔

یاد رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے 2 فروری کو عمران خان کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا نوٹس لیا تھا۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 پر 22 گھنٹے اور ایکیوریل ہیلی کاپٹر پر 52 گھنٹے پرواز کی اور اوسطاً 28 ہزار روپے فی گھنٹہ کے حساب سے 74 گھنٹوں کے 21 لاکھ 7 ہزار 181 روپے ادا کیے۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ایک رپورٹ کے مطابق عمران خان اگر پرائیوٹ کمپنیوں سے ہیلی کاپٹرز حاصل کرتے تو ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کا فی گھنٹہ خرچ 10 سے 12 لاکھ روپے جب کہ ایکیوریل ہیلی کاپٹر کا فی گھنٹہ خرچ 5 سے 6 لاکھ روپے ادا کرنا پڑتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں