168

محکمہ پولیس میں ایماندار اور محنتی پولیس افسران و اہلکار ہمارے لئے قابل احترام ہیں ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان

محکمہ پولیس میں ایماندار اور محنتی پولیس افسران و اہلکار ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔ ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان

مردان(نمائندہ امبرین بلوچ)محکمانہ قوائد و ضوابط احسن طریقے سے سر انجام دینے اور بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کی بناء پر مردان پولیس کے افسران کو نقد انعامات و توصیفی اسناد سے نوازا گیا مردان پولیس میں سزا و جزا کا عمل جاری رہے گا بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی محکمہ پولیس میں ایماندار اور محنتی پولیس افسران ہ اہلکار ہمارے لیے قابل احترام ہیں ۔ ڈیوٹی میں غفلت ،سست روی اور کرپشن میں ملوث ہونے پر سخت محکمانہ کاروائی کی جائیگی ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان نے محکمانہ قوائد و ضوابط احسن طریقے سے سر انجام دینے بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی اور اندھے قتل کیس کو سائنسی خطوط کے ذریعے اصل ملزمان کو گرفتار کرنے پرتھانہ صدر کے ایس ایچ او سب انسپکٹر گوہر خان اور انچارج کمپیوٹر لیب ASIآصف خان کونقد انعامات و توصیفی اسناد سے نوازا،اس موقع پر ڈی پی او مردان نے افسران و جوانوں سے کہا کہ عوام الناس کی جان و مال کی تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں عوام کی خدمت نہایت خوش اخلاقی اور دوستانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے کیا جائے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید بحال ہو،محکمہ پولیس میں ایماندار اور محنتی پولیس افسران ہ اہلکار ہمارے لیے قابل احترام ہیں جبکہ ڈیوٹی میں غفلت ،سست روی اور کرپشن میں ملوث ہونے پر سخت محکمانہ کاروائی کی جائیگی ضلع مردان میں امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے انسدادی کاروائیاں بلا امتیاز جاری رکھی جائے معزز شہریوں کی عزت و آبرو کی لاج رکھی جائے جبکہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں