Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

معروف شاعر سلطان سکون کے نام سے منسوب ماڈرن ایج بوائز کالج کی نئی لائبریری کا باضابطہ افتتاح

ایبٹ آباد(وقاص باکسر سے) معروف شاعر سلطان سکون کے نام سے منسوب ماڈرن ایج بوائز کالج کی نئی لائبریری کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا ہے۔’ گوشۂ سکون‘ کے نام سے قhائم کی جانے والی لائبریری میں سلطان سکون کی ماڈرن ایج کو عطیہ کردہ علم و ادب اورتحقیق و تنقید پر مبنی سیکڑوں کتابیں بھی شامل ہیں۔منگل کو منعقدہ افتتاحی تقریب میں سلطان سکون سمیت ماڈرن ایج کے پرنسپل و بزم علم و فن کے صدر واحد سراج،ماڈرن ایج کی معاون پرنسپل سمیرا واحد،نگہت مرزا،امان اللہ خان امان، احمد حسین مجاہد ،امتیاز الحق امتیاز،نسیم عباسی اور علم و ادب سے وابستہ دیگر شخصیات کے علاوہ اساتذہ و طلبا نے شرکت کی ۔ شرکا سے واحد سراج، امان اللہ خان امان، احمد حسین مجاہد اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔ قبل ازیں شاعر و ڈراما نگار عبد الوحید بسمل نے سلطان سکون کی ادبی خدمات پر ایک تصویری دستاویز کی رونمائی کی جسے بڑی حد تک سراہا گیا ۔ مقررین نے اپنے خطاب میں سلطان سکون کو ہزارہ کا قیمتی ادبی اثاثہ قرار دیا اور کہا کہ ان کے ادبی کام سے حقیقی معنوں میں مستفید ہونے کے لیے اسی طرز کے اقدامات کی ضرورت ہے۔تقریب کے اختتام پر ماڈرن ایج کے پرنسپل واحد سراج نے کتابو ں کے عطیے پر سلطان سکون کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کتاب کی اہمیت پر مفصل گفتگو کی اوراس عزم کا اعادہ کیا کہ ماڈرن ایج کے پلیٹ فارم سے کتاب کلچر کو بطریقِ احسن فروغ دیا جائے گا ۔ اس موقع پر سلطان سکون نے واحد سراج ، ماڈرن ایج کی انتظامیہ اور دیگر احباب سے اپنی ادبی رفاقت کا تذکرہ بھی کیا ۔دریں اثنا ملک کے استحکام اور سلامتی کے لیے دعا کی گئی ۔

Exit mobile version