اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد عثمان اشرف نے شہر کی مختلف سٹیشنرز پر چھاپے مارے 106

اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد عثمان اشرف نے شہر کی مختلف سٹیشنرز پر چھاپے مارے

اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد عثمان اشرف نے شہر کی مختلف سٹیشنرز پر چھاپے مارے

ایبٹ آباد( وقاص باکسر سے) ہزارہ ڈویژن میں میڑک کے امتحانات شروع ہوتے ہی بوٹی مافیا متحرک ہو گیا تاہم اس بار ہزارہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ضلعی انتظامیہ بوٹی مافیا کے خلاف متحرک ہو گئی اور اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد عثمان اشرف نے شہر کی مختلف سٹیشنرز پر چھاپے مارے اور اس دوران سولہ دوکانوں سے ایک ہزار سے زائد پاکٹ سائز گائیڈز کو قبضے میں لے کر بحق سرکار ضبط کر لیا ہے اور نقل کے رجحان کو روکنے کیلئے مزید چھاپوں کے سلسلے کو تیز کر دیا ہے شہر اور گردونواح میں تمام سٹیشنرز کو مکمل طو رپر چیک کیا جا رہا ہے اور پاکٹ سائیز گائیڈیز کو قبضے میں لیا جا رہا ہے ساتھ ہی انہوں نے اساتذہ اور والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کے بہتر مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے نقل کے رجحان کے خاتمے کیلئے اساتذہ کے ساتھ مل کر کوشش کریں تاکہ قوم کے معماروں کو اس لعنت سے نجات حاصل ہو سکے نقل کے بڑھتے ہوئے رجحان سے نہ صرف طلباء و طالبات کی پڑھائی متاثر ہوتی ہے بلکہ معاشرے پر بھی اس کے برے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور حقدار طلباء اور طالبات کا حق بھی مارا جاتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں