ایبٹ أباد گلیات میں برفباری کے باعث مسلسل روڈ بندش نتھیا گلی کا نوجوان ہسپتال نہ پہنچنے پر راستے میں جان کی بازی ہار گیا 84

ایبٹ أباد گلیات میں برفباری کے باعث مسلسل روڈ بندش نتھیا گلی کا نوجوان ہسپتال نہ پہنچنے پر راستے میں جان کی بازی ہار گیا

ایبٹ أباد گلیات میں برفباری کے باعث مسلسل روڈ بندش نتھیا گلی کا نوجوان ہسپتال نہ پہنچنے پر راستے میں جان کی بازی ہار گیا

ایبٹ أباد( رپورٹ وقاص باکسر)ایبٹ أباد گلیات میں برفباری کے باعث مسلسل روڈ بندش نتھیا گلی کا نوجوان ہسپتال نہ پہنچنے پر راستے میں جان کی بازی ہار گیا ورثاہ کا شدید احتجاج ٹھکیدار کے خلاف تھانہ ڈونگاگلی میں مقدمہ درج متاثرہ خاندان کا اعلی افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ زراٸع کے مطابق گلیات نتھیا گلی سے توحید آباد تک مسلسل پندرہ روز سے مین روڈ برفباری کی وجہ سے بند ہے

جس سے کنڈلہ کا نوجوان محمد نعیم ولد یوسف جس کا بلڈ پریشر سردی کی وجہ سے اچانک لو ہو گیا اور روڈ کی بندش کی وجہ سے وہ بروقت ہسپتال نہ پہنچ سکا جس سے وہ چار پائی پر ہی پڑے ایڑیاں رگڑ رگڑ کر جان کی بازی ہار گیا والدین اور رشتہ دار نوجوان کے پاس بے بسی کی تصویر بنے کھڑے رہے

اور اس کو تڑپتا دیکھ کر آنسو بہاتے رہے نوجوان کی اچانک موت پر والدین پر غشی کے دورے پڑنا شروع ہو گئے اور والدین سمیت سب لوگ محکمہ فرنیٹیئر ہائی وے، ٹھیکیدار صالح اعجاز عباسی کو بدعائیں دیتے رہے نوجوان نعیم کی موت پر غفلت برتنے پر ٹھیکیدار کے خلاف تھانہ ڈونگا گلی میں مقدمہ درج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں