ایس پی ٹریفک وارڈن اشتیاق خان گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جاۓ
ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر )ایبٹ أباد عوامی شکایات پر ایس پی ٹریفک وارڈن ہزارہ ریجن محمّد اشتیاق کی ہدایت پر اڈیشنل ٹریفک انسپکٹر پرویز خان کی زیر نگرانی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد پولیس کا سوزوکی پبلک سروس گاڑیوں کی فرنٹ سیٹ پر ڈبل سواریاں بٹھانے اور زائد کرایہ وصولی سمیت ڈرائیور سکول کی گاڑیوں میں موسیقی آلات ایل سی ڈی ٹیپ ریکارڈر اور ایکسٹرا ڈیکریشن کالے شیشے غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگانے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن بھاری جرمانے عائد عوام کا خراج تحسین زراٸع کے مطابق گزشتہ روز ایس پی ٹریفک وارڈن اشتیاق خان کی ہدایات پر اڈیشنل ٹریفک انسپکٹر پرویز خان نے کالے شیشے غیرنمونہ پلیٹ دوگنا کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن کیا اسی دوران انہوں نے سوزوکی فرنٹ سیٹ پر ڈبل سواری کے خلاف بھی کارواٸی کی اورڈراہیوروں پر بھاری جرمانے عاٸد کیے اس موقع پر ایس پی ٹریفک وارڈن اشتیاق خان گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جاۓ گا فرنٹ سیٹ پر ڈبل سواری نہیں کرنے دیں گے عوام کی جانب سے مسلسل شکایات موصول ہو رہی ہیں اور گاڑیوں میں سی ڈی ٹیپ ریکارڈر لگانے کی بھی اجازت نہیں دی جاۓ گی انہوں نے کہا کہ اسکے خلاف ٹریفک پولیس نے خصوصی مہم کا أغاز کردیا ہے جو بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرے گا اسکے خلاف بھرپور ایکشن لیا جاۓ گا۔