آج مومند ڈیم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ منصوبے کا افتتاح کریں گے
ضلع مومند ( رپورٹ:آفضل صافی) آج مومند ڈیم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ منصوبے کا افتتاح کریں گے وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سمیت مختلف وفاقی وزراء بھی ہونگےضلعی انتظامیہ نے دورہ کے لیے انتظامات مکمل کرلیے ہیں. مومند ڈیم منڈا ہیڈورکس سے اگے پانچ کلومیٹر ضلع مومند کے پہاڑیوں میں تعمیر کیا جارہا ہے. مومند ڈیم دریائے سوات پر تعمیر کیا جارہا ہے.
جس کی اونچائی 698.82 فٹ اور لمبائی 2500 فٹ ہے.مومند ڈیم تعمیر ہونے کے بعد 800 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گااور تقریباً 1500 ایکڑ زمین زیرِ کاشت آنے کی توقع ہے.ڈیم پر ٹوٹل 291 بلین روپے خرچہ آئے گا.مومند ڈیم کی تعمیر سال 2024 ء میں مکمل ہوگا