ایبٹ آباد پولیس ڈرائیونگ سکول 50مرد و خواتین نے ڈرائیونگ کی تربیت مکمل
ایبٹ أباد( رپورٹ:وقاص باکسر) ایبٹ آباد پولیس ڈرائیونگ سکول 50مرد و خواتین نے ڈرائیونگ کی تربیت مکمل کر لی ڈی پی او عباس مجید خان مروت نے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایبٹ آباد پولیس ڈرائیونگ سکول میں ڈرائیونگ کی تربیت مکمل کرنے والے مرد و خواتین ٹرینیز کے اعزاز میں ایک پرقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر50ٹرینیز نے تربیت مکمل کی تقریب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے
مہمان خصوصی کی حیثیت سے تربیت مکمل کرنے والے خواتین و حضرات میں تربیت مکمل کے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اس دوران ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے خطاب کرتے ہوئے
ڈرائیونگ کی تربیت مکمل کرنے والے خواتین و حضرات کو مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے تقریب کے شرکاہ کو ٹریفک قوانین کے حوالے ضروری ہدایات دی اور قوانین پر عمل کرنے کا مشورہ دیا تقریب کے اختتام پر ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد
عباس مجید خان مروت نے پولیس ڈرائیونگ سکو ل کا دورہ کیا اورسہولیات کا جائزہ لیا اور تربیت حاصل کرنے کے لیے آنے والے ٹرینیز کو ہر ممکن سہولت دینے کی ہدایت کی اس موقع پر ایس پی ٹریفک اشتیاق احمد اور ڈی ایس پی سرکل کینٹ کیڈٹ یاسین جنجوعہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے