83

سول ڈیفنس آرگنائزیشن مانسہرہ کے جوان سیکٹر وارڈن سید کرامت شاہ ٹریفک حادثہ میں شہید

سول ڈیفنس آرگنائزیشن مانسہرہ کے جوان سیکٹر وارڈن سید کرامت شاہ ٹریفک حادثہ میں شہید

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) سول ڈیفنس آرگنائزیشن مانسہرہ کے جوان سیکٹر وارڈن سید کرامت شاہ ٹریفک حادثہ میں شہید.مکمل قومی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

کنٹرولر سول ڈیفنس ڈپٹی کمشنر مانسہرہ جناب محمد ضیاء الحق صاحب کے خصوصی احکامات پر سید کرامت شاہ شہید کی میت کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ جناب علی شیر صاحب نے کنٹرولر سول ڈیفنس ڈپٹی کمشنر مانسہرہ محترم محمد ضیاء الحق صاحب کی خصوصی ہدایت پر نماز جنازہ میں شرکت

کی ان کے ہمراہ ان کے ہمراہ سید نور شاہ سیکرٹری ڈپٹی کمشنر مانسہرہ بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے اور سید کرامت شاہ شہید کے پسماندگان کے لیے کنٹرولر سول ڈیفنس ڈپٹی کمشنر مانسہرہ جناب محمد ضیاء الحق صاحب کی طرف سے امدادی

چیک جو کہ ان کے بڑے بھائی سید تعلیم شاہ نے وصول کیا کے حوالے کیا۔سول ڈیفنس آرگنائزیشن مانسہرہ کی طرف سے یاسرعرفات ڈویژنل وارڈن اور بڑی تعداد میں جوانوں نے شرکت کی اور سید کرامت شاہ شہید کے پسماندگان سے تعزیت کی۔سید کرامت شاہ شہید کے پسماندگان میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔
سید کرامت شاہ شہید ایک انتہائی قابل اور انسانیت کا درد رکھنے والے انسان تھے ان کی خدمات سول ڈیفنس آرگنائزیشن مانسہرہ کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی و یاد رکھی جائیں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں