ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل کا تھانہ خانپور ضلع ہری پور کا دورہ
ایبٹ آباد(رپورٹ:وقاص باکسر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل کا تھانہ خانپور ضلع ہریپور کا دورہ، دورے کے دوران ڈی آئی جی ہزارہ نے تھانہ کے ایف آئی آر رجسٹر اور دیگر تمام ریکارڈ کیساتھ ساتھ دفتر محرر تفتیشی سٹاف اور تھانہ کی عمارت کا معائنہ کیا ۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے تھانہ ایس ایچ او اور دیگر سٹاف کو یہ ہدایات دی کہ تھانہ میں آئے ہوئے سائلین کیساتھ خوش اخلاقی اور شائستہ رویہ کیساتھ پیش آیا جائے اور انکی
کمپلین سن کرانکی مدد اور تعاون کیا جائے ۔ ڈی آئی جی نے یہ بھی کہا کہ میرا کمپلین نمبر 03461119650 تھانہ کے باہر آویزاں کیا جائے تاکہ لوگ اس نمبر پر میسج کرکے مجھے اپنی شکایت سے آگاہ کرسکے ۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ ایس ایچ او خانپور کو ہدایت دی کہ خانپور کا علاقہ سیاحت کے حوالے سے ایک منفرد اہمیت کا حامل ہے یہاں پر خانپور ڈیم،جولیاں ، سرسوں اور بمالہ جیسے قدیم اور تاریخی مقامات واقع ہے لہذا حکومتی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے یہاں پرآنے والے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور انکے ساتھ خوش اخلاقی اور شائستگی سے پیش آیا جائے تاکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو ہزارہ پولیس کی جانب سے اچھا پیغام مل سکے ۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے
مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے حوالے سے ایس ایچ او کو کہا کہ تمام مجرمان اشتہاری کو جلد گرفتار کرکے انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایچ او علاقہ کے علماء
،لیزان کمیٹی کے عہدیداران و ممبران و دیگر عمائدین علاقہ سے بہتر روابط قائم کرکے علاقہ سے جرائم کے خاتمہ کو یقینی بنائے ۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے ایس ایچ او تھانہ خانپور ایس آئی اعجاز خان کی کارکردگی کو سراہا اورشاباش دی اور تعریفی سند اور انعام دینے کا بھی اعلان کیا ۔