187

حطار انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس کا کردار“ کے موضوع کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

حطار انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس کا کردار“ کے موضوع کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

ایبٹ آباد(رپورٹ:وقاص باکسر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل کی EBM حطار انڈسٹریل اسٹیٹ ہریپور میں ”صنعتی امن کے قیام میں پولیس کا کردار“ کے موضوع کے حوالے سے منعقدہ سیمینارمیں شرکت کی، سیمینار کا انعقاد ای ایم بی فیکٹری کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر علیزہ منیرنے کیا۔سیمینار میں سی اینڈ ڈبلیو کے صوبائی وزیر اکبرایوب خان،




ایم پی اے ارشد ایوب خان، سیکرٹری انڈسٹریل خیبرپختونخواہ سعیداحمد خان،کمشنر ہزارہ سید ظہیر اسلام، ڈی پی او ہریپور ڈاکٹر زاہد اللہ خان، چیئرمین انڈسٹریل اینڈ چیمبر آف کامرس ملک عاشق اعوان سمیت دیگر صنعت کاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے

ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے کہا کہ حطار انڈسٹریل اسٹیٹ ہریپور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کے صنعت کاروں اور ورکروں کو سیکیورٹی کی سہولیات فراہم کرنا ہزارہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صنعتی امن کے قیام کیلئے پولیس اور صنعت کاروں کو مل کر اپنا اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ علاقہ میں امن قائم ہو اور روزگار کے مواقع فراہم ہوسکیں۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ ہم

تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں اومن و امان اور سیکیورٹی صورتحال کو مزید موثر اور بہتر بنائے گئے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ حطار انڈسٹریل اسٹیٹ ہریپور سی پیک کا ایک اہم حصہ ہے۔ حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقعہ فیکٹری مالکان خراج تحسین کے مستحق ہے جنہوں نے اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرکے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیئے، سرمایہ دار اسی طرح سرمایہ کاری کرکے صنعتیں لگائیں تو لوگوں کومزید روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے جس سے معاشرے میں جرائم کی شرح

میں بھی کمی واقع ہوگی۔تقریب کے انعقاد پر ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے ای بی ایم کی چیف ایگزیکٹوآفیسر ڈاکٹر علیزہ منیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسی تقاریب پولیس اور صنعت کاروں میں باہمی روابط قائم کرنے کیلئے مثبت عمل ہے۔ ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے

قرشی فیکٹری حطار میں بھی منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور وہاں کے سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اورفیکٹری کے مختلف یونٹ کا بھی دورہ کیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ انڈسٹریل سیکیورٹی افسران اور پولیس کا آپس میں مضبوط رابط ہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں