144

مانسہرہ کیڈٹ کالج بٹراسی کے ہونہار طالب علم علی افضل خان نے میٹرک امتحانات میں اےگریڈ میں کامیابی حاصل کر لی

مانسہرہ کیڈٹ کالج بٹراسی کے ہونہار طالب علم علی افضل خان نے میٹرک امتحانات میں اےگریڈ میں کامیابی حاصل کر لی

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) مانسہرہ کیڈٹ کالج بٹراسی کے ہونہار طالب علم علی افضل خان نے میٹرک امتحانات ایبٹ آباد بورڈ میں 952 نمبرز حاصل کرکے +A گریڈ میں کامیابی حاصل کر لی، علی افضل خان نے گزشتہ سال نویں جماعت میں 474 نمبرز حاصل کیۓ تھے اور جماعت دھم 478میں نمبرز کے ساتھ مجموعی طور پر 952 نمبروں کے ساتھ اے ون گریڈ حاصل کیا۔




طالب نے اپنی کامیابی اساتذہ کی محنت والدین کی دعاؤں اور اپنی دن رات کی محنت کا ثمر قرار دیا اور انشاءاللہ آٸندہ بھی اسی طرح محنت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔علی افضل خان، مانسہرہ کی ممتاز سماجی شخصیت اور تحریک انصاف کے رہنما مصدق خان شیرپور کے فرزند ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں