مردان ۔ تھانہ خرکی پولیس نے زناء باالجبر کے مقدمہ میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کر لیا 96

مردان ۔ تھانہ خرکی پولیس نے زناء باالجبر کے مقدمہ میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

مردان ۔ تھانہ خرکی پولیس نے زناء باالجبر کے مقدمہ میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)گرفتار ملزمان کا اعتراف جرم اور دیگر شریک جرم ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے تفصیلات کے مطابق تھانہ خرکی میں مسماۃ )ر( نے مورخہ 21.01.2021 دوپہررپورٹ کرتے ہوئےبتایا کہ گزشتہ روز بوقت شام ویلہ ملزمان ۱۔ مہران ولد قادر ، ۲۔ حضرت علی ولد سبز دالی ، ۳۔ طلحہ ولد اعظم سید ساکنان قاسمی خرکی بمعہ دو کسان اسمائے نامعلوم نے انکے ساتھ بزور زناء حرام کی ہے ۔جس پرفوراً مقدمہ علت 43 مورخہ 21.01.2021 جرم 376/337-A(i)/34 تھانہ خرکی میں درج رجسٹر کی گئی ۔
ڈی پی او

مردان ڈاکٹر زاہد اللہ نے واقع کا سختی سے نوٹس لیا اوروقوعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم ترتیب دی جس پرسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث نامزد تین ملزمان میں سے دو ملزمان ۱۔ مہران ولد قادر اور ۲۔ حضرت علی ولد سبز دالی ساکنان قاسمی کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزمان نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے ساتھ دوسرے شریک نامعلوم ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے ۔جن کی گرفتاری جلد از جلد عمل میں لائی جائیگی مزید متاثرہ خاتون مسماۃ )ر( کو مردان پولیس کی لیڈی ویکٹم سپورٹ آفیسرز مدد فراہم کر رہی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں