Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلع مہمند تحصیل بائیزئی بنیادی سہولیات اور ترقیاتی عمل میں مکمل نظر انداز صحت اور تعلیمی سہولیات کا فقدان

ضلع مہمند تحصیل بائیزئی بنیادی سہولیات اور ترقیاتی عمل میں مکمل نظر انداز صحت اور تعلیمی سہولیات کا فقدان

ضلع مہمند تحصیل بائیزئی بنیادی سہولیات اور ترقیاتی عمل میں مکمل نظر انداز صحت اور تعلیمی سہولیات کا فقدان

ضلع مہمند تحصیل بائیزئی بنیادی سہولیات اور ترقیاتی عمل میں مکمل نظر انداز صحت اور تعلیمی سہولیات کا فقدان

ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر )تحصیل بائیزئی بنیادی سہولیات اور ترقیاتی عمل میں مکمل نظر انداز۔ دور افتادہ علاقہ شمشاہ میں دو ماہ قبل طوفانی بارش نے تباہی مچا رکھی تھی۔ مگر کوئی پرسان حال نہ ہو سکے۔ صحت اور تعلیمی سہولیات کا فقدان۔ عوام سہولیات کے فقدان سے نقل مکانی پر سوچ رہے ہیں۔ گزشتہ نامساعد حالات سے گھر بار تباہ ہوگئے تھے۔ جبکہ مزید پستی کی رہی سہی کسر حکومت کی عدم توجہ اور قدرتی آفات نے پوری کردی۔ فوری اقدامات کی جائے۔ ورنہ بابازئی قوم حکومت سے عدم تعاون سمیت پولیو قطروں سے بائیکاٹ کرینگے۔ جنت گل بابازئی۔پاک افغان سرحدی علاقہ تحصیل بائیزئی شمشاہ بابازئی کے رہائشی جنت گل نے مہمند پریس کلب بیان دیتے ہوئے کہا۔ کہ تحصیل بائیزئی گزشتہ نامساعد حالات میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے

جن کی گھر بار روزگار تباہ اور آباؤ اجداد سے وراثت میں ملے کنویں، راستے، روزگار اور دوسری سہولیات ملیامیٹ گئے۔ مگر دوبارہ بحالی کیلئے بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت تمام بلکہ ھر قسم ترقیاتی عمل میں جان بوجھ کر مکمل نظر انداز کیا گیا ہے۔ جبکہ گزشتہ ماہ علاقہ شمشاہ میں طوفانی بارش نے تباہی مچا رکھی گئی ہے۔ عوام کی زرعی زمین سمیت سینکڑوں من پیاز، پشتے، درجنوں مویشی بہا کر لے گئے اور ساتھ کنویں مٹی کے ملبوں سے بھر گئے۔ جن سے عوام کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

مگر بار بار نشاندھی پر کوئی بھی شنوائی نہ ہو سکے۔ جبکہ بعض علاقوں میں ٹاؤٹ کے زریعے نام نہاد زمین ہمواری اور نامناسب مقامات پر حفاظتی پشتے بنائے جارہے ہیں۔ مگر بائیزئی تحصیل جان بوجھ کر نظر انداز کیا جاتا ہے۔جن سے لوگ احساس کمتری کا شکار ہو کر سہولیات نہ ہونے سے نقل مکانی پر مجبور ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں صحت، تعلیم، بجلی، سڑک وغیرہ کا بندوست نہیں انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندوں سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ اور بتایا کہ ترقیاتی عمل اور بنیادی سہولیات میں مسلسل نظر اندازی کے صورت میں بابازئ قوم سے عدم تعاون سمیت پولیو بائیکاٹ پر مجبور ہونگے۔

Exit mobile version