Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مہمند :پختونخواہ کے قبائلی علاقوں کی تاریخ میں پہلی بار قبائل سپر لیگ کے حوالے سے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس

مہمند :پختونخواہ کے قبائلی علاقوں کی تاریخ میں پہلی بار قبائل سپر لیگ کے حوالے سے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس

ضلع مہمند(افضل صافی)۔پختونخواہ کے قبائلی علاقوں کی تاریخ میں پہلی بار قبائل سپر لیگ کے حوالے سے مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سیر و سیاحت سے وابستہ مشہور شخصیت اور قبائل سپر لیگ کے برانڈ ایمبیسڈر کبیر آفریدی اور قبائل سپر لیگ کے چیئرمین نبیل خان آفریدی، مہمند کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ارباب خان اور دیگر ساتھیوں نے شرکت کی

۔قبائل سپر لیگ کے برانڈ ایمبیسڈر کبیر خان آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ قبائل سپر لیگ کا بنیادی مقصد قبائلی علاقوں میں موجود ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے۔اور ساتھ ہی قبائلی علاقوں کی خوبصورتی اور سیر و سیاحت کو بھی فروغ ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی قبائلی نوجوانوں نے ہر شعبے میں ملک وقوم کا نام روشن کیا ہے اور یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔کبیر آفریدی نے قبائل سپر لیگ کو توانا سرگرمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔

جس سے پوری دنیا قبائلی علاقوں میں چھپی ٹیلنٹ اور خوبصورتی کو بہتر انداز میں اجاگر ہوگا۔اس موقع پر قبائل سپر لیگ کے چیئرمین نبیل خان آفریدی نے کہا کہ لیگ کا آغاز رمضان کے فوراََ بعد کیا جائے گا۔جن کے تمام میچز باجوڑ، جمرود اور وزیرستان کے علاقوں میں موجود سٹیڈیمز میں کھیلا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مہمند ٹیم کے لئے فرنچائز حیدر علی مہمند نے خرید لیا ہے اور جلد ہی ضلع مہمند میں کھلاڑیوں کی انتخاب کے لئے ٹرائل کا انعقاد کریں گا

۔نبیل آفریدی نے مزید کہا کہ اس لیگ میں صرف ضم اضلاع کے کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔اور فائنل میچ جیتنے والے ٹیم کو 15 لاکھ جبکہ رنر ٹیم کو 10 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔قبائل سپر لیگ کے برانڈ ایمبیسڈر کبیر خان آفریدی اور چیئرمین نبیل خان آفریدی نے کہا کہ لیگ کے حوالے سے تمام ضم اضلاع کے پریس کلبوں میں پریس کانفرنس منعقد کئے جائیں گے۔انہوں ضم اضلاع میں امن و امان کی بحالی کی خاطر پاک فوج اور قبائلی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

Exit mobile version