عام انتخابات: الیکشن کمیشن کا تمام امیدواروں کو سیکیورٹی دینے کا حکم 126

الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری

الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات 2018 کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کروانے کا کل آخری روز تھا، اس سے قبل کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 جون تھی تاہم الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی سہولت کے پیش نظر اس میں تین دن یعنی 11 جون تک کی توسیع کردی تھی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 12 ہزار سے زائد امیدواروں کے کوائف قومی احتساب بیورو (نیب)، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور اسٹیٹ بینک کو بھجوا دیئے گئے ہیں اور کاغذات نامزدگی کی آن لائن جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق حنا ربانی کھر کے ذمے بینکوں کے 55 کروڑ روپے سے زائد، فیصل واوڈا کے ذمے 5 کروڑ 40 لاکھ روپے، ہارون بشیر بلور کے ذمے 5 کروڑ سے زائد اور اسد اللہ بھٹو کے ذمے 7 کروڑ روپے سے زائد واجب الادا ہیں۔

دوسری جانب این اے 205 سے امیدوار جام اکرام اللہ کے ذمے زرعی بینک کے 31 کروڑ اور ایک اور بینک کے 80 لاکھ روپے واجب الادا ہیں جبکہ این اے 88 سے امیدوار ہارون احسان پراچہ کے ذمے ساڑھے 7 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔

امیداوروں کو ریٹرننگ افسران کے سامنے بینک قرضوں کی تمام تفصیلات پیش کرنا ہوں گی اور نادہندہ ہونے کی صورت میں امیدوار کو نا اہل قرار دیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں