افتخار چوہدری کے کردار سے سب واقف ہیں افتخار چوہدری اس نظام کے لئے ایک ناسور ہیں۔فواد چوہدری 125

افتخار چودھری کے کردار سے سب واقف ہیں افتخار چوہدری اس نظام کے لئے ایک ناسور ہیں۔فواد چوہدری

افتخار چوہدری کے کردار سے سب واقف ہیں افتخار چوہدری اس نظام کے لئے ایک ناسور ہیں۔فواد چوہدری

افتخار چوہدری نے اپنے بیٹے کو اپنا ایجنٹ مقرر کیا ہوا ہے ،ارسلان افتخار کا مقدمہ نیب کوحوالے کیا گیا لیکن کاروائی نہ ہوئی،دونوں باپ بیٹے نے اربوں روپے کمائے اور بعد میں افتخار چوہدری خود جج بن کر اپنے بیٹے کا مقدمہ سننے بیٹھ گئے تھے

اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افتخار چوہدری کے کردار سے سب واقف ہیں وہ عمران خان کے خلاف رائیونڈ کا کام کر رہے ہیں افتخار چوہدری اس نظام کے لئے ایک ناسور ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری پر پھٹ پڑے اور انہیں کافی آڑے ہاتھوں لیا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افتخار چوہدری نے اپنے بیٹے کو اپنا ایجنٹ مقرر کیاہو اہے ،ارسلان افتخار کا مقدمہ نیب کوحوالے کیا گیا لیکن کاروائی نہ ہوئی دونوں باپ بیٹے نے اربوں روپے کمائے اور بعد میں افتخار چوہدری خود جج بن کر اپنے بیٹے کا مقدمہ سننے بیٹھ گئے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افتخار چوہدری کا ن لیگ کے ساتھ 2013میں معاہدہ ہوا،پہلے ن لیگ کے خلاف بولے بعد میں چپ ہو گئے،نواز شریف نے افتخارچوہدری کو صدر بنانے کا وعدہ کیا پھر مکر گئے لیکن اب افتخار چوہدری کو عمران خان کے خلاف بولنے کے لئے سامنے لایا گیا اور وہ دوبارہ عمران خان کے خلاف رائیونڈ کا کام کر رہے ہیں۔

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ایڈن ہاوسنگ سوسائٹی میں عوام کے اربوں روپے لوٹ لئے گئے، افتخار چوہدری ملک کے نظام کے لئے ایک ناسور ہیں نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت میں جاری مقدمات چل رہے ہیں

انکا مزید کہنا تھاکہ اللہ پاک بیگم کلثوم نواز کو صحت دے ،شریف خاندا ن سے ہمارا کوئی ذاتی جھگڑا نہیں،نواز شریف اور ان کے وکلا تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں،نواز شریف قومی مجرم ہیں انصاف ہوتا دکھائی دینا چاہئے لیکن ان کی تاخیر کی وجہ سے شریف فیملی کو مقدمات میں سزا نہیں ہو پا رہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں