پنجاب حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹادیا 100

پنجاب حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹادیا

پنجاب حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹادیا

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبائی ایڈووکیٹ جنرل عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹادیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے حکومت ختم ہونے سے 2 روز قبل عاصمہ حامد کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر کیا تھا جس پر اپوزیشن جماعتوں شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے قبل از الیکشن دھاندلی قرار دیا تھا اور الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

جیونیوز کےمطابق نگران حکومت نے عاصمہ حامد کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل کو عہدے کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ صوبائی حکومت کی جانب سے امتیاز صدیقی ایڈووکیٹ کو نیا ایڈووکیٹ جنرل مقرر کیے جانے کا امکان ہے

دوسری جانب سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامدکا کہنا ہے کہ بہتر تھا کہ آئینی ذمے داری آئین اورقانون کے مطابق واپس لی جاتی مجھے عہدے سے ہٹائے جانے کامیڈیا سے پتا چلا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کا کہنا تھا کہ مجھے اعتماد میں لیا گیا نہ کوئی وجہ بتائی گئی ، مجھے تو عہدے سے ہٹائے جانے کا خودمیڈیا سے پتا چلا،بہتر تھا کہ آئینی ذمے داری آئین اورقانون کے مطابق واپس لی جاتی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں