Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

لندن پہنچنے کے بعد سے اب تک بیگم کلثوم کو ہوش میں نہیں دیکھا، نواز شریف

لندن پہنچنے کے بعد سے اب تک بیگم کلثوم کو ہوش میں نہیں دیکھا، نواز شریف

لندن پہنچنے کے بعد سے اب تک بیگم کلثوم کو ہوش میں نہیں دیکھا، نواز شریف

لندن پہنچنے کے بعد سے اب تک بیگم کلثوم کو ہوش میں نہیں دیکھا، نواز شریف

نواز شریف نے کہا کہ قوم نے دعاؤں میں بیگم کلثوم کو یاد رکھا ان کا شکرگزار ہوں، ان کی حالت تشویش ناک ہے، دنیا بھر کے بیماروں کو اللہ تعالیٰ صحت عطا کرے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ جب وہ ایئرپورٹ پہنچے تو حسن نواز نے کہا کہ آپ سیدھے اسپتال آجائیں، بیگم کلثوم کی حالت تشویش ناک ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے انہیں نہیں پتا تھا کہ بیگم کلثوم کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ جب وہ ایئرپورٹ پہنچے تو حسن نواز نے کہا کہ آپ سیدھے اسپتال آجائیں، بیگم کلثوم کی حالت تشویش ناک ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اسپتال پہنچنے کے بعد سے اب تک بیگم کلثوم کو ہوش میں نہیں دیکھا، آج ان کا اسکین ہوا ہے، دعاہے اللہ تعالیٰ کلثوم کوصحت دے۔

نواز شریف نے کہا کہ قوم نے دعاؤں میں بیگم کلثوم کو یاد رکھا ان کا شکرگزار ہوں، ان کی حالت تشویش ناک ہے، دنیا بھر کے بیماروں کو اللہ تعالیٰ صحت عطا کرے۔

انہوں نے کہا کہ انسان اپنی زندگی میں اپنی بیوی کو وقت نہ دے تو اسے دکھ تو ہوتا ہے، میں جب سے آیا ہوں کلثوم نواز کو ہوش میں نہیں دیکھا۔

واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں

رواں ماہ 15 جون کو کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔

گزشتہ روز طبی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ سامنے آئی تھی کہ بیگم کلثوم نواز کے اعضائے رئیسہ درست کام کررہے ہیں، وینٹی لیٹر پر جانے کے بعد ایک بار انہوں نے آنکھیں بھی کھولیں جبکہ ڈاکٹرز 24 گھنٹے سابق خاتون اول کی نگہداشت کر رہے ہیں

Exit mobile version