ازخود نوٹس کا واحد مقصد مسائل کی طرف توجہ دلانا ہوتا ہے: چیف جسٹس 128

ازخود نوٹس کا واحد مقصد مسائل کی طرف توجہ دلانا ہوتا ہے: چیف جسٹس

ازخود نوٹس کا واحد مقصد مسائل کی طرف توجہ دلانا ہوتا ہے: چیف جسٹس

لاڑکانہ: ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہم کوئی محتاج لوگ نہیں جن کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوئی نہیں اٹھتا تو عدلیہ بھی خاموش رہے۔ جوڈیشل سسٹم کا مقصد انصاف دینا ہوتا ہے اور ایسا نہیں کہ عدلیہ مسائل پر خاموش رہے اور ازخود نوٹس کا واحد مقصد مسائل کی طرف توجہ دلانا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو مستقبل میں اچھی صحت سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔ اسپتالوں میں آلات، دواؤں اور ورک فورس کے معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں۔

جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ آج عدلیہ پر جو بوجھ اکٹھا ہوا اس میں کسی سیاسی جماعت کو نشانہ نہیں بنا رہا۔ عدالت میں جتنی بھی درخواستیں آ رہی ہیں وہ انتظامی ناکامی کی وجہ سے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے مزید کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں