این اے 53: عمران خان ایپلٹ ٹریبونل میں پیش، نامزدگی فارم مکمل کرلیا 110

این اے 53: عمران خان ایپلٹ ٹریبونل میں پیش، نامزدگی فارم مکمل کرلیا

این اے 53: عمران خان ایپلٹ ٹریبونل میں پیش، نامزدگی فارم مکمل کرلیا

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ایپلٹ ٹریبونل میں پیش ہوگئے جس کے بعد وہ حلف نامے کی شق این پُر کرنے کے بعد روانہ ہوگئے۔

قومی اسمبلی کی نشست این اے 53 اسلام آباد ٹو سے ریٹرننگ افسر نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق حلف نامے کی شق ‘این’ کو پُر نہ کرنے پر مسترد کردیے تھے جس کے خلاف ایپلٹ ٹریبونل میں سماعت ہوئی۔

جسٹس محسن اختر کیانی کے روبرو عمران خان اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ پیش ہوئے اور اپنے کاغذات نامزدگی میں شق ‘این’ کے خانے میں تحریر کو مکمل کیا۔

عمران خان نے شق ‘این’ میں لکھا کہ انہوں نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کینسر اسپتال بنایا، نمل یونیورسٹی بنائی اور عوام کو آئینی حقوق کی جدوجہد کرنے کا شعور دیا۔

این اے 243 کراچی سے عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت

دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 243 سے عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

عمران خان کے کاغذات کی منظوری کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھاکہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی پر جعلی دستخط کیے پھر بھی ان کے کاغذات مسترد کرلیے گئے۔

ایپلٹ ٹریبونل نے اپیل کنندہ کیے اعتراضات تکنیکی بنیادوں پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اپیل کنندہ متعلقہ حلقے کا ووٹر نہیں۔

ایپلٹ ٹریبونل نے آر او کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے عمران خان کو انتخاب لڑنے کی اجازت دے دی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کو اپنے حلقے میں کیے جانے والے عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں سے متعلق بتانا ضروری قرار دیا تھا۔

ریٹرننگ افسران کی جانب سے اکثر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی اس شق کو پُر نہ کرنے پر مسترد کیے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں