الیکشن میں قوم کو لوٹنے والوں کو شکست دینی ہے، عمران خان 122

الیکشن میں قوم کو لوٹنے والوں کو شکست دینی ہے، عمران خان

الیکشن میں قوم کو لوٹنے والوں کو شکست دینی ہے، عمران خان

چارسدہ: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے عوام کا پیسہ ملک سے باہر منتقل کیا، ہم کرپشن کیخلاف کام کرنے والے اداروں کو مضبوط کریں گے۔

چارسدہ میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں قوم کو لوٹنے والوں کو شکست دینی ہے

عمران خان نے کہا کہ مریم شریف نے ایک گھنٹہ کام نہیں کیا اور وزیراعظم بننا چاہتی ہے ان کو کیا پتہ محنت کش کیا ہوتا ہے، کیسے کام کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل کا بیٹا اور بھائی بھی لیڈر ہے، کیا تمہاری جماعتوں میں رشتہداروں کے علاوہ کوئی اورلیڈر نہیں؟ خاندانی سیاست ہے، اس میں میرٹ نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ وہ معاشرہ اوپر جاتا ہے جس میں میرٹ ہوتی ہے، انتظامیہ میں ترقی میرٹ پر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی ہے؟ اس پاکستان نے ورلڈ کپ جیتا، اس ملک کے عظیم نہ بننے کی ایک وجہ میرٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے میرٹ کا قتل عام کیا، رشتہ داروں کو بھرتی کیا، آج بہترین پاکستانی باہر کام کررہے ہیں، کیونکہ یہاں میرٹ نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اللہ تقدیر بدلنے کا کبھی کبھی موقع دیتا ہے، اللہ نے موقع دیا ہے 25 جولائی کو ملک کا رخ موڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک پر 27 ہزار ارب روپے کا قرض ہے، دس سالوں میں 6 ارب سے 27 ہزار ارب کا قرضہ ہوگیا، پوچھو یہ پیسہ کہاں گیا ، کیا ڈیم بنے اور بجلی بنی۔

عمران خان نے کہا کہ 300 ارب روپے چوری کرنے والا کہتا ہے جب پاکستان آؤں تب فیصلہ کرنا، نواز شریف کل تمہارا فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عام چور کو برا بھلا کہتے ہیں، وی آئی پی چور کو پروٹوکول دیتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہم کرپشن کیخلاف کام کرنیوالےاداروں کو مضبوط کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن ختم کرکے دکھاؤں گا، پاکستان میں بہترین گورننس ہوگی، کون ہے وہ جو اس ملک کا نظام ٹھیک کرنے کیلیے پیسا اکٹھا کرسکتا ہے؟

عمران خان نے کہا کہ میں دو سال میں پاکستان سے 8ہزار ارب روپے ٹیکس سے اکٹھا کرکے دکھاؤں گا، ٹیکس بڑھاؤں گا نہیں بلکہ کم کرکے پیسا اکٹھا کروں گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں