مریم نواز کو این اے 127 سے تحریک انصاف کے جمشید اقبال، پیپلز پارٹی کے چوہدری عدنان سروس اور متحدہ مجلس عمل کے راشد احمد خان سمیت 9 امیدواروں سے مقابلہ کرنا تھا۔ 92

عدالتی فیصلے کے بعد مریم اور کیپٹن (ر) صفدر الیکشن نہیں لڑسکیں گے

عدالتی فیصلے کے بعد مریم اور کیپٹن (ر) صفدر الیکشن نہیں لڑسکیں گے

اسلام آباد: احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد مریم نواز اور ان کے خاوند کیپٹن (ر) محمد صفدر انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کو 7 سال اور ان کے خاوند کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا کا حکم سنایا جس کے بعد وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

مریم نواز دو حلقوں سے انتخاب لڑ رہی تھیں، وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 اور پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 173 کے لیے میدان میں تھیں اور عدالتی فیصلے کے بعد اب ان کے کوررنگ امیدوار الیکشن لڑیں گے۔

مریم نواز کو این اے 127 سے تحریک انصاف کے جمشید اقبال، پیپلز پارٹی کے چوہدری عدنان سروس اور متحدہ مجلس عمل کے راشد احمد خان سمیت 9 امیدواروں سے مقابلہ کرنا تھا۔

اسی طرح کیپٹن (ر) صفدر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 14 مانسہرہ 2 سے الیکشن لڑ رہے تھے جو اب انتخابی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں، ان کے کورنگ امیدوار اب اس نشست پر انتخاب لڑیں گے۔

اس حلقے پر کیپٹن (ر) محمد صفدر کا مقابلہ تحریک انصاف کے زرگل خان اور متحدہ مجلس عمل کے مفتی کفایت اللہ سے تھا جب کہ مجموعی طور پر اس حلقے سے 11 امیدوار میدان میں ہیں جس میں 4 آزاد امیدوار بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں