Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

آج ظلم کے خلاف لڑنے کا حوصلہ اور بلند ہو گیا: مریم نواز

آج ظلم کے خلاف لڑنے کا حوصلہ اور بلند ہو گیا: مریم نواز

آج ظلم کے خلاف لڑنے کا حوصلہ اور بلند ہو گیا: مریم نواز

آج ظلم کے خلاف لڑنے کا حوصلہ اور بلند ہو گیا: مریم نواز

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 70 سال سے سرگرم نادیدہ قووتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی یہ سزا بہت چھوٹی ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے رد عمل میں مریم نواز نے کہا کہ یہ سزا بہت چھوٹی ہے، آج ظلم کے خلاف لڑنے کا حوصلہ اور بلند ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ شاباش نواز شریف! آپ ڈرے نہیں، آپ جھکے نہیں، آپ نے ذاتی زندگی پر پاکستان کو ترجیح دی،عوام آپ کے ساتھ کھڑی ہے، فتح آپ کی ہو گی۔


احتساب عدالت کے فیصلے سے قبل اپنے بیان میں مریم نواز نے پارٹی کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے شیرو! فیصلہ جو بھی آئے گھبرانا نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے لیے یہ سب نیا نہیں، وہ پہلے بھی نااہلی، عمر قید، جیل اور جلا وطنی بھگت چکے ہیں۔

رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ کوئی لیڈر ہے جو آپ کی خاطر، وطن عزیز کی خاطر، آپ کے ووٹ کی عزت کی خاطر ڈٹ کر کھڑا ہے اور کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ راستہ آسان نہیں، قیمت چکانی پڑے گی، مقابلہ جمہوریت کی آستین میں چھپے سانپوں سے ہے جنہوں نے ووٹ کی حرمت پامال کرنے کا کوئی موقع جانے نہیں دیا۔

مریم نواز نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ فیصلہ تو 25 جولائی کو ہونا ہے، ان سازشیوں اور مہروں کے چہرے اس دن یاد رکھنا، ابھی نہیں تو کبھی نہیں، انشاءالّلہ فتح آپ کی منتظر ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیرسماعت رہنے والے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز بھی نامزد ہیں۔

Exit mobile version