Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

نیب نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کو گرفتار کرلیا

نیب نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کو گرفتار کرلیا

نیب نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کو گرفتار کرلیا

نیب نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کو گرفتار کرلیا

راولپنڈی: سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے گرفتار کرلیا ہے۔

اس سے قبل  کیپٹن (ر) محمد صفدر گرفتاری دینے کے لیے راولپنڈی میں (ن) لیگ کی ریلی میں آگئے جبکہ ریلی نے مختلف علاقوں پر گشت کی۔

کیپٹن (ر) صفدر نے آڈیو بیان میں اعلان کیا تھا کہ وہ آج نیب کو اپنی گرفتاری دے دیں گے تاہم انہوں نے اپنا مقام خفیہ رکھا اور اب وہ راولپنڈی میں اچانک (ن) لیگ کی ریلی میں پہنچ گئے۔ 

ریلی میں چوہدری تنویر، ملک ابرار، شکیل اعوان اور دیگر مقامی پارٹی رہنما موجود ہیں اور کیپٹن (ر) صفدر  ریلی کی قیادت کر رہے ہیں جس میں کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔ 

(ن) لیگی رہنماؤں کی ریلی لیاقت روڈ سے راجا بازار کی جانب گامزن ہے جب کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے لیے نیب کی ٹیم بھی ریلی کے قریب موجود ہے۔

اس سے قبل اپنے آڈیو بیان میں کیپٹن (ر) صفدر نے کہا تھا کہ جہاں سے پارٹی نے فیصلہ کیا میں اس شہر سے گرفتاری دینے جارہا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ (ن) لیگ ہزارہ ڈویژن سے کلین سوئپ کرے گی، عوام سردار محمد یوسف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔ 

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا کا حکم سنایا تھا جب کہ اسی ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال اور مریم نواز کو 7 سال قید کا حکم دیا گیا ہے۔

Exit mobile version